04:50 , 22 اپریل 2026
Watch Live

پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت شواہد دینے میں ناکام، عطا تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے لیکن بھارت آج تک اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سال گزرنے کے باوجود پہلگام واقعے پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، جبکہ محض 10 منٹ میں ایف آئی آر کا اندراج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ متن پہلے سے تیار تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں اور تھنک ٹینکس نے بھی اس واقعے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا کوئی ٹھوس یا قابل اعتماد شواہد پیش نہیں کر سکا اور صرف من گھڑت بیانیہ پھیلاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ ایک جھوٹا اور خود ساختہ آپریشن تھا جس کے حق میں بھارت کوئی قابل اعتبار ثبوت فراہم نہیں کر سکا، اور بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کے ذریعے جنگی ماحول پیدا کیا۔

آپریشن سندور: بھارتی دفاعی قیادت کے بیانات پر تنقید، ماہرین کی اہم رائے

وفاقی وزیر کے مطابق بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے بھارت داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں اور ہندوتوا نظریے کے تحت تشدد بڑھ رہا ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کرتا ہے اور خطے میں بدامنی پھیلانے میں ملوث ہے، جبکہ پاکستان کے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہیں جو عالمی برادری سے شیئر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION